راولپنڈی میں زیر زمین لائن سے کروڑوں مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشاف

راولپنڈی کے علاقے رنیال میں آئل فیلڈ کی زیرِ زمین سپلائی لائن سے دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے خام تیل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزمان نے چوری کے لیے مین سپلائی لائن کے قریب مکان کرائے پر حاصل کر رکھا تھا، جہاں سے زیر زمین سرنگ کھود کر 181 فٹ طویل پائپ لائن بچھائی گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گھر میں بنائے گئے زیر زمین ٹینک سے 14 سو 31 لیٹر کروڈ آئل برآمد کرلیا گیا ہے۔ مین لائن سے مجموعی طور پر 11 سو بیرل کروڈ آئل چوری کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان مین سپلائی لائن سے کلیمپ کے ذریعے پائپ جوڑ کر کروڈ آئل چوری کرتے تھے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ