اپر چترال: گاڑی پر اچانک پہاڑ سے پتھر گرنے لگے، مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی

اپر چترال میں کوراغ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے کار میں سوار 4 خواتین اور 2 مرد خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
کوراغ کے مقام پر پھنسی گاڑی پر اچانک پہاڑ سے پتھر گرنے لگے، تاہم خواتین سمیت تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
ویڈیو میں گاڑی میں سوار افراد کو جان بچا کر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ