ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانیہ، محکمہ موسمیات کی موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی، سردی بڑھنے کا امکان

تازہ ترین
برطانیہ، محکمہ موسمیات کی موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی، سردی بڑھنے کا امکان

تصویر: بی بی سی۔

برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق رواں ہفتے مختلف مقامات پر برفباری کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

برفباری کا سلسلہ کئی یوم تک جاری رہ سکتا ہے، سردی کی لہر میں اضافہ جبکہ بعض مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرسکتا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں اس نوعیت کی برفباری اسکاٹ لینڈ میں ریکارڈ کی گئی تھی، جمعرات اور جمعہ کو شروع سردی کی لہر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ میٹ آفس جیسن کیلی نے کہا کہ شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی جائز، شیٹ لینڈ پر برفباری جبکہ اونچے مقامات پر نقطہ انجماد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گزشتہ نومبر کی برفباری نے سڑک پر خاص طور پر شمالی اسکاٹ لینڈ میں مشکل حالات پیدا کیے تھے۔

برفباری کے ساتھ بارش کا سلسلہ انگلینڈ اور ویلز کے کئی حصوں میں بھی شروع ہونیکا امکان ہے، شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ