ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج

تازہ ترین
سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج

سہیل آفریدی : فائل فوٹو

سہیل آفریدی، بابر سواتی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 ارکان اسمبلی کی حراست کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں زیر حراست منتخب نمائندوں کی فوری رہائی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔

محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندوں کو حراست میں رکھنا عوامی مینڈیٹ کو غیر مؤثر بنانے کے مترادف ہے، زیرحراست ارکان اسمبلی کہاں ہیں؟

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت قانونی حیثیت اور مقام حراست کی تفصیلات سامنے لائے، آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت غیر معمولی اختیارات بھی بنیادی حقوق سے بالاتر نہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ گورنر راج نافذ ہونے سے بنیادی حقوق ختم نہیں ہوتے، حکومتی اقدامات آئینی عدالت کے عدالتی جائزے کے تابع ہیں، ریاستی مشینری کو سیاسی اختلاف دبانے اور منتخب نمائندوں کو غیر مؤثر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ