ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان سمیت 17 مسلم ممالک کی غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی مذمت

تازہ ترین
پاکستان سمیت 17 مسلم ممالک کی غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی مذمت

تصویر عرب میڈیا۔

پاکستان سمیت 17 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر مشترکہ اعلامیہ میں خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی مذمت ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے میں مریضوں اور طبی عملے کے جانی نقصان پر گہری تشویش ہے، اسرائیلی حملے غزہ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ غزہ میں انسانی امداد، خیموں اور طبی سامان کی فراہمی پر اسرائیلی پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، غزہ میں بچوں کو شدید سردی سے دوبارہ اموات کا خطرہ لاحق ہے۔

مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا اسرائیل انسانی امداد کی محفوظ اور بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائے، اسرائیل اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور امدادی تنظیموں کو بلا رکاوٹ کام کرنے دے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق امریکا اور بورڈ آف پیس اسرائیل سے معاہدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کریں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ