ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کا دورہ ازبکستان، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

تصویر سوشل میڈیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبکستان کا سرکاری دورہ کیا اور ازبک وزیر دفاع و نائب وزیر دفاع سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں۔
مسلح افوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے مشترکہ فوجی مشقوں اور پیشہ ورانہ تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا اور دفاعی شعبے میں ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مسلح افوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر چیف نے پاکستان اور ازبکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
دونوں ممالک نے آپریشنل تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ