شکارپور صرافہ بازار میں دو دکانوں سے 12 سے 15 تولہ سونا چوری

علامتی تصویر
شکارپور صرافہ بازار میں دو دکانوں سے 12 سے 15 تولہ سونا چوری ہوگیا۔
پولیس کے مطابق صرافہ بازار میں چوری کی واردات کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور بازار بند کر دیا۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ملزمان دکانوں کی چھتوں کے راستے اندر داخل ہوئے اور سونا لے کر فرار ہوئے۔
تاجروں نے مطالبہ کیا کہ چوری شدہ سونا اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ