ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا، دفتر خارجہ

تازہ ترین
پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا، دفتر خارجہ

فائل فوٹو

پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مصدق ملک کو ایس سی او تہذیبی مکالمے میں نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے، وہ 20 سے 22 نومبر تک نئی دلی میں ہونے والے ایس سی او تہذیبی مکالمے میں شرکت کریں گے۔

رکن ممالک کے نمائندے تہذیبی مکالمے اور ثقافتی ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے پُرعزم اور باہمی احترام کے جذبے کے تحت ایس سی او کے پلیٹ فارم پر عوامی روابط کے فروغ کا حامی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ