ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ڈوبتی کشتی بچانے کا واحد راستہ آئین پر عملدرآمد ہے، راجا ناصر عباس

تازہ ترین
ڈوبتی کشتی بچانے کا واحد راستہ آئین پر عملدرآمد ہے، راجا ناصر عباس

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ڈوبتی کشتی کو بچانے کا واحد راستہ بات چیت اور آئین پر عملدرآمد ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم آئین کی پاسداری کے لیے آئے ہیں، آئین ایک عہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کی عدالت گئے، بتایا جائے سہیل آفریدی اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کہاں ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ڈوبتی کشتی کو بچانے کا واحد راستہ بات چیت اور آئین پر عمل درآمد ہے، ہمیں مل کر مسائل سے نکلنے کا سوچنا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت بھی سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا اور فیصلہ کرنا ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ