ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

وزیرِ خارجہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ گئے

تازہ ترین
وزیرِ خارجہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ گئے

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیرِ خارجہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیرِ خارجہ تحسین ارطغرل اوغلو 30 ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کے حکام نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیرِ خارجہ کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس 14 نومبر کو منعقد ہو رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ