ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

لاہور: شیر کے حملے سے جاں بحق شہری کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیا

تازہ ترین
لاہور: شیر کے حملے سے جاں بحق شہری کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں شیر کے حملے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان شہری طلحہٰ کے ورثاء نے دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کر دیا جس کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری نے ملزمان فیاض احمد اور نعمان حسن کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

جوڈیشل مجسریٹ قیصر ریاض نے مقدمے کی سماعت کی تو اس موقع پر پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق پولیس نے ملزمان سے تفتیش کے لیے 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا، قانونی ورثاء نے بیان دیا کہ ملزمان کو اللّٰہ کی رضا کی خاطر معاف کرتے ہیں۔

لاہور: نجی وائلڈ لائف بریڈنگ فارم میں شیرنی کے حملے سے نوجوان جاں بحق

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے راضی نامے کی مخالفت کرتے ہوئے ریمانڈ کا مطالبہ کیا، قانونی ورثاء نے ناصرف بیان دیا بلکہ بیانِ حلفی بھی جمع کرایا، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل کیا جاتا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ