ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پارٹی لیڈر شپ کی بیان بازی پر بہت دکھ ہوا: شوکت یوسفزئی

تازہ ترین
پارٹی لیڈر شپ کی بیان بازی پر بہت دکھ ہوا: شوکت یوسفزئی

تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو

تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ نہیں بلکہ ڈسپلن کا فقدان ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ کی بیان بازی پر بہت دکھ ہوا، بیرسٹر گوہر پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے کردار ادا کریں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں اختلاف رائے کو اختلافات کا نام دینا درست نہیں، پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے، لیڈر جیل میں ہے، اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کر دیا: بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ کو میڈیا پر اختلافی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے، پارٹی کو انتشار سے بچانے کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی نئے صوبوں کا معاملہ پارٹی میں زیرِ غور نہیں آیا، نئے صوبوں کے ایشو پر پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، پارٹی کا مؤقف واضح ہے نئے صوبے آئینی طریقہ کار کے مطابق بننے چاہئیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی، بانئ پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کوئی ایشو نہیں، پی ٹی آئی کو پورے ملک میں سیاسی اسپیس نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اسپیس لینے کی بجائے باہمی اسپیس بڑھا رہے ہیں، یہ بات سمجھنا ہو گی کہ پارٹی مفاہمت سے ہی مشکل سے نکل سکتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ