ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارتی ریاست آسام میں بس و ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمی

تازہ ترین
بھارتی ریاست آسام میں بس و ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمی

بھارتی ریاست آسام میں بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی منی بس میں زیادہ تر کالج کے طلبہ سوار تھے جو کلاسز ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب قازیگار کے قریب منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں جا رہی تھی اور ٹرک آسام کی جانب رواں دواں تھا۔

بھارت میں خوفناک بس حادثہ: تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم فوری طور پر تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ