ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اینکر ربیعہ قتل کیس: ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تازہ ترین
اینکر ربیعہ قتل کیس: ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ربیعہ احسن—فائل فوٹو

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن طاہر کے مبینہ قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ملزم احسن طاہر کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سینئر سول جج کریمینل ڈویژن محمد نصر اللّٰہ وٹو کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پستول میں گولی نہ ہونے کے یقین پر ربیعہ کی جانب نشانہ لگا کر مذاق میں ٹریگر دبا دیا تھا: ملزم احسن طاہر

پولیس نے عدالت سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

صدر بیرونی پولیس ملزم کو تحویل میں لے کر عدالت سے روانہ ہو گئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ