ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر سمیت 3 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر سمیت 3 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر سمیت 3 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے بعد ٹینکروں میں آگ لگ گئی اور ان کا سفر رُک گیا۔

پاسدارانِ انقلاب فورس کے مطابق تینوں آئل ٹینکر اپنا راڈار اور لوکیشن سسٹم بند کر کے غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش میں بارودی سرنگوں سے ٹکرائے۔

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر 1 اور ایل پی جی ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے: آئی آر جی سی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس نے بتایا ہے کہ 1 تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں جبکہ باقی 2 ہرمز کے جنوبی حصے میں بارودی سرنگوں سے ٹکرائے، ان دونوں جہازوں میں سے ایک سپر ٹینکر شامل تھا۔

ایرانی پاسداران کا کہنا ہے کہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے جہاز صدر ٹرمپ کی گمراہ کُن باتوں پر یقین کر کے اپنا سرمایہ خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ