لاہور: مختلف حادثات میں 2 بچیاں جاں بحق

لاہور میں مختلف مقامات پر ہونے والے حادثات میں 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق حادثات بابو صابو اور چوہنگ کے علاقوں میں پیش آئے۔
موٹر وے پولیس اہلکار 1 ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لائے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
لاہور: 24 گھنٹوں میں 187 ٹریفک حادثات، 217 افراد زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچی کی شناخت جاننے اور لواحقین کی تلاش کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب چوہنگ میں میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 9 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقع میں ملوث ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ