ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تھر پارکر: چھت کا پلستر گرنے کے بعد کلوئی اسپتال خالی کرا لیا گیا، 1 بزرگ زخمی

تازہ ترین
تھر پارکر: چھت کا پلستر گرنے کے بعد کلوئی اسپتال خالی کرا لیا گیا، 1 بزرگ زخمی

تھر پارکر میں بنیادی صحت مرکز کلوئی اسپتال کی عمارت خالی کرا لی گئی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر رئیس جونیجو نے بتایا ہے کہ جمعرات کو او پی ڈی کے دوران چھت کا پلستر گر گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ایک بزرگ شہری معمولی زخمی ہوئے۔

لاہور: سرکاری تھیلیسیمیا سینٹر میں 4 ماہ سے ادویات دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

ایم ایس ڈاکٹر رئیس جونیجو کے مطابق واقعے کے بعد طبی سہولتیں دوبارہ اسپتال کی پرانی عمارت میں منتقل کر دی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بارشوں کے باعث اسپتال کے 10 سے زائد کمروں کی چھتیں متاثر ہوئی تھیں۔

ایم ایس کے مطابق کلوئی تعلقہ اسپتال کی نئی عمارت 2013ء میں تعمیر ہونے کے بعد 2014ء میں فعال ہوئی تھی۔

ڈاکٹر رئیس جونیجو نے بتایا ہے کہ بنیادی صحت مرکز پی پی ایچ آئی کے زیرِ انتظام چلایا جا رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ