بانیٔ پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کر دیا: بیرسٹر سیف

سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کر دیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بطور پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی 2 سال کی مدت میں ناقص کارکردگی رہی۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اپنی نا اہلی پر جوابدہی کے بجائے پارٹی رہنماؤں پر تنقید کر رہے ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کا پی ٹی آئی قیادت سے بیرسٹر سیف کو شوکاز، شٹ اپ کال دینے کا مطالبہ
سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پہلے کہتے تھے کہ یہ عہدہ مجھ پر تھوپا گیا ہے، اب وہ عہدہ ہاتھ سے جاتے دیکھ کر لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر پر تنقید کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ بشریٰ بی بی کے علاج اور مقدمات پر توجہ دیں، میڈیا پر صفائیاں دینے کے بجائے وہ اپنی ذمے داریاں نبھائیں۔
سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں موجودہ گروپنگ اور انتشار کا ذمے دار یہی نااہل شخص ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ