ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ڈھاکا ایئرپورٹ پر 3 بیویوں کا شوہر پر دھاوا، ہنگامہ برپا

تازہ ترین
ڈھاکا ایئرپورٹ پر 3 بیویوں کا شوہر پر دھاوا، ہنگامہ برپا

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئر پورٹ پر اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب ملائیشیا سے واپس آنے والے 1 شخص کا اس کی 3 بیویوں نے غیر متوقع استقبال کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق تینوں خواتین نے ایئر پورٹ پر شوہر پر دھاوا بول دیا۔

گوجرانوالا: چوتھی شادی کرنیوالا شخص تیسری بیوی کے آنے پر تقریب چھوڑ کر فرار

اس موقع پر پہلے تلخ کلامی اور بحث و تکرار ہوئی جو بعد ازاں ہاتھا پائی اور کھینچا تانی تک جا پہنچی۔

تینوں خواتین ایک دوسرے کے مقابلے میں شوہر پر اپنا حق جتاتی رہیں۔

ایئر پورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی صورتِ حال پر قابو پانے اور معاملہ سلجھانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ