ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

میانوالی: میکے آئی خاتون اغواء

تازہ ترین
میانوالی: میکے آئی خاتون اغواء

میانوالی کے علاقے علی والی میں 2 ملزمان نے مبینہ طور پر 1 خاتون کو اغواء کر لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون شادی شدہ اور ایک بیٹے کی ماں ہے جو اپنے میکے میں رشتے داروں سے ملنے آئی ہوئی تھی۔

لاہور: 2 خواجہ سراؤں کی ٹرین کے ڈرائیور کیبن میں سفر کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون رات کو دکان سے سودا لینے گئی تو ملزمان نے زبردستی اسے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اغواء کر کے لے گئے۔

خاتون کے والد کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ