نوشہرہ: بکریوں کی چوری کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد قتل

نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں بکریوں کی چوری کے تنازع پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے ملزمان پر 4 بکریاں چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔
پولیس کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ