پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، کاروباری ہفتے میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس کے اضافے سے 177873پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4495 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 180769 رہی جبکہ کم ترین سطح 176273 رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 4.33 ارب شیئرز کے سودے 155 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 426 ارب روپے اضافے سے 19335 ارب روپے ہو گئی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ