ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسموگ پر قابو پانے کیلئے کئی سال مسلسل محنت کرنا ہو گی: ملک احمد خان

تازہ ترین
اسموگ پر قابو پانے کیلئے کئی سال مسلسل محنت کرنا ہو گی: ملک احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اسموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہمیں کئی سال مسلسل محنت کرنا ہو گی۔

لاہور میں انڈسٹریل ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی کا راستہ شروع ہو گیا ہے اور یہ اب بڑھتا چلا جائے گا۔

جن کا کام سیاست ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں: ملک محمد احمد خان

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ہوتے ہوئے معیشت آگے نہیں بڑھتی بلکہ اس کا ایک حملہ پوری معیشت کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا ہے کہ آج سرمایہ کاری کرنے والے ہیرو کہلائے جانے کے مستحق ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ