ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

یو اے ای: 23 گاڑیاں ٹکرانے سے جاں بحق 14 افراد میں 10 اماراتی، 4 بھارتی شامل

تازہ ترین
یو اے ای: 23 گاڑیاں ٹکرانے سے جاں بحق 14 افراد میں 10 اماراتی، 4 بھارتی شامل

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹریفک حادثات میں مرنے والے افراد اور زخمیوں کی شناخت مکمل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرنے والے افراد میں 10 اماراتی اور 4 بھارتی شہری شامل ہیں۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حادثات میں 2 پاکستانیوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جن میں 8 اماراتی،7 بھارتی اور 6 عمانی شہری شامل ہیں۔

یو اے ای: فجیرہ میں ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک، 30 زخمی

دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے زخمیوں میں 2 اردنی، 3 مصری اور 2 برازیلی شہری بھی شامل ہیں۔

اماراتی وزارتِ داخلہ کے مطابق فجیرہ میں 23 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جس کے لیے اماراتی استغاثہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثات شیخ خلیفہ روڈ پر مرمتی کام کے دوران پیش آئے۔

دوسری جانب ایک اور حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو اسپتال سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈرائیور کا پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس اور استغاثہ نے عینی شاہدین اور زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اماراتی ریاست فجیرہ ٹریفک حادثات میں 18 گاڑیاں اور 5 ٹرک متاثر ہوئے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ