ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سینڈ پیپر اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا کو نشانے پر رکھ لیا

تازہ ترین
سینڈ پیپر اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا کو نشانے پر رکھ لیا

سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر—فائل فوٹو

سینڈ پیپر اسکینڈل پر سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا کو نشانے پر رکھ لیا۔

کرکٹ آسٹریلیا پر بولرز سے تحقیقات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے تحقیقات کے وقت جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور نیتھن لائن سے انٹرویو نہیں لیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ بات سچ ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کیسے کہہ سکتا ہے کہ بولرز کو نہیں پتہ تھا، ایسے لگ رہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ الزام کس پر لگانا ہے۔

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کے بیانات کے بعد وسیم اکرم نے کیا کہا؟

ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ناقص تحقیقات کی تھیں، اب وہ جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں کہ بولرز کو پتہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ مارچ 2018ء میں جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ کو سینڈ پیپر کے ذریعے گیند کی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کیمرے نے پکڑ لیا تھا۔

اس واقعے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اس وقت کے کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 1 سال جبکہ بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

حال ہی میں عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس معاملے میں مزید کھلاڑیوں کو بھی اجتماعی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی عثمان خواجہ کے دعوؤں کی حمایت کرتے ہوئے انہیں 100 فیصد درست قرار دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ