کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کی راہیں جدا ہونے والی ہیں؟

برطانوی بادشاہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کی ازدواجی زندگی میں تناؤ کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ عوامی مقبولیت کے تازہ جائزے نے شاہی جوڑے کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی بادشاہت سے متعلق عوامی رائے کے تازہ جائزے میں سامنے آیا ہے کہ کنگ چارلس کو 58 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے تاہم شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کی مقبولیت کے باعث شاہی جوڑے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
برطانوی جریدے ہیٹ ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ایک قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا شاہی ذمے داریاں نبھانے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں لیکن عوامی توجہ زیادہ تر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین پر مرکوز ہے جس سے ملکہ کمیلا بھی ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار ہیں۔
کنگ چارلس کا ملکہ کمیلا اور شہزادی ڈیانا کیساتھ رویے میں فرق کا انکشاف
ذرائع کے مطابق ملکہ کمیلا کو خصوصاً شہزادی کیتھرین سے اپنا موازنہ کیے جانے پر تشویش ہے جبکہ دونوں میاں بیوی کے درمیان بھی اختلافات اور دوریاں بڑھ رہی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غلامی کے حساس موضوع پر کنگ چارلس کے حالیہ دورے کے دوران ملکہ کمیلا ابتدا میں ان کے ہمراہ موجود نہیں تھیں اور بعد میں شریک ہوئیں، اس صورتِ حال پر بھی لوگوں نے توجہ دی۔
شاہی خاندان کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا حالیہ عرصے میں زیادہ وقت ایک دوسرے سے الگ گزار رہے ہیں جس کے باعث شاہی جوڑے کی ازدواجی زندگی کے مستقبل سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ