انڈر 19 ایشیاء کپ فائنل: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں العمرات میں مدِمقابل ہیں۔
پاکستان ٹیم
فائنل میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، حیام خان، عبد القادر، احمد حسین، حسنین عباس، حمزہ ظہور، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللّٰہ اور علی رضا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، جبکہ بھارت کو گروپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ