2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

سیشن کورٹ لاہور نے 2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغواء کے کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔
ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے درخواستِ ضمانت پر حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے ملزم کو 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور: ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی، لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب
حکم نامے کے مطابق ملزم ایف آئی آر میں نامزد نہیں، بنیادی الزام جائے وقوع سے شواہد غائب کرنے کا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے ہی جیل میں ہے، مزید تفتیش کے لیے پولیس حراست درکار نہیں۔
عدالت نے ملزم ساجد علی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ