نئے صوبوں پر بغیر اتفاق رائے فائدہ نہیں ہوگا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صوبوں کے قیام پر بغیر بات چیت اور اتفاق رائے کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام بغیر مشاورت ہوا، آج واپسی کےمطالبات ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پوٹھوہار صوبے پر قرارداد ہے، اسے بنانے کا تجربہ کریں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ فریال تالپور کے دورہ پنجاب کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ