ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پولو ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

تازہ ترین
پولو ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

پاکستان نے پولو ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں بھارت کو شکست دیدی۔

نائجیریا میں ہونیوالے میچ میں پاکستان نے بھارت کو سات ۔ چار سے شکست دی۔

پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں ایران کو شکست دی تھی۔

پلے آف کے مسلسل دو میچز جیت کر پاکستان کی ورلڈ کپ تک رسائی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ اتوار کو میزبان نائجیریا کے خلاف کھیلے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ