سرکاری افسران کے اثاثوں کے ڈیجیٹل گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

سرکاری افسران کے اثاثوں کے ڈیجیٹل گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد تاریخ 30 نومبر 2026ء مقرر کردی گئی ہے۔
اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ضروری ہدایات پر مبنی آفس میمورنڈم بھیج دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سرکاری افسران 30نومبر تک ایف بی آر پورٹل سے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گوشواروں میں تصحیح کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر 31 دسمبر 2026 کردی گئی، تصحیح متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹر کی منظوری سے کی جاسکے گی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق تمام سرکاری افسران کو توسیع شدہ مدت کےا ندر اثاثوں کی تفصیلات ڈیجیٹل جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اثاثوں کے گوشواروں کی ڈیجیٹل وصولی ایف بی آر پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ