سیکرٹ سروس کی ہدایت پر فوجی اڈے پر منتقل ہوئے ہیں، امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ سیکرٹ سروس کی ہدایت پر گھر چھوڑ کر فوجی اڈے پر منتقل ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ میں ایرانی دھمکیوں سے مرعوب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس کی ہدایت پر گھر چھوڑ کر فوجی اڈے پر منتقل ہوئے ہیں، ایران ایسے خطرناک جانور کی طرح برتاؤ کر رہا ہے، جسے کونے میں دھکیل دیا گیا ہو۔
اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ ایران جنگ نے ’انرجی شاک‘ ضرور پیدا کیا لیکن امریکا کی بنیادی معیشت مضبوط ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فیڈرل ریزرو کو آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے، شرح سود زیادہ نہیں بڑھانی چاہیے۔
اس سے قبل خبرایجنسی نے خبر دی تھی کہ امریکی وزیرخارجہ ایرانی دھمکیوں کے باعث گھر چھوڑ کر فوجی اڈے منتقل ہوئے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ