گریجویشن تقریب کے دوران عراقی طالبہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگئی

فوٹو: ایکس
عراق کے شہر اربیل میں گریجویشن کی تقریب کے دوران ایک طالبہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کرگئی۔
زیلان دشتی صلاح الدین یونیورسٹی اربیل کے شعبہ ماحولیاتی سائنس و صحت کی طالبہ تھیں اور گزشتہ روز یونیورسٹی کی 45ویں گریجویشن تقریب میں شریک تھیں، جہاں اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 23 سالہ طالبہ کو تقریب کے دوران دل سے متعلق طبی عارضہ لاحق ہوا، جس کے باعث وہ انتقال کرگئی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ