جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شاہ چارلس کی زندگی عوامی خدمات کیلئے غیرمتزلزل عزم سے عبارت ہے، وزیراعظم

تازہ ترین
شاہ چارلس کی زندگی عوامی خدمات کیلئے غیرمتزلزل عزم سے عبارت ہے، وزیراعظم

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاہ چارلس سوم کی زندگی عوامی خدمات کے لیے غیرمتزلزل عزم سے عبارت ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ چھ سال بعد بحال ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ بھرپور مقابلہ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہری مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی گہری دوستی ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری کی بھی متقاضی ہے، تصادم کے بجائے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی جانی چاہیے، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری میں تعمیری کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کی دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، برطانوی ہائی کمشنر نے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کے فروغ کے لیے بےپناہ خدمات انجام دیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان اور برطانیہ کی گہری دوستی ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری کی بھی متقاضی ہے، تصادم کے بجائے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری میں تعمیری کردار ادا کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ