جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

جب حکومت کہے گی 28ویں ترمیم آ رہی ہے تو میرا کردار شروع ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی

تازہ ترین
جب حکومت کہے گی 28ویں ترمیم آ رہی ہے تو میرا کردار شروع ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق(فائل فوٹو)۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جب حکومت کہے گی کہ 28ویں ترمیم آ رہی ہے تو پھر میرا کردار شروع ہوگا۔

لاہور میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا میں نہیں پوچھتا کہ ترمیم آ رہی ہے یا نہیں آ رہی، جب آئے گی تب پتہ چلے گا۔

انہوں نے کہا نہ میں کہوں گا کہ اچھی اور نہ کہوں گا بری ہے، میرا کام فیسیلیٹیٹ کرنا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میری سوچ یہ ہے کہ ہر وزیر اپنی وزارت چلا رہا ہے، ہر ایک کا اپنا کردار ہے، محسن نقوی کو جو اسائمنٹ دی جاتی ہے، وہ کام کرتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ