جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

وزیراعلیٰ پنجاب نے بس کنڈیکٹر کے خاتون کو دھکے دینے کا نوٹس لے لیا

تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے بس کنڈیکٹر کے خاتون کو دھکے دینے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس میں کنڈیکٹر کے خاتون کو دھکے دینے کا واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اس معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ کنڈیکٹر کو نوکری سے فارغ کرنا کافی نہیں، عوام کو دھکے دینے کے لیے نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیکٹر کو پکڑ کر خاتون کے گھر لے جایا جائے، سب کے سامنے معافی منگوائی جائے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ میں ابھی ڈی پی او سے بات کرتی ہوں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ