جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سونا، تانبہ اور لیتھیم سمیت دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے جیولوجیکل میپنگ پروگرام شروع، علی پروزیر ملک

تازہ ترین
سونا، تانبہ اور لیتھیم سمیت دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے جیولوجیکل میپنگ پروگرام شروع، علی پروزیر ملک

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ چاغی اور خضدار میں منرلز کی تلاش کیلئے 40 لائسنس جاری کیے گئے، چاغی کو روڈ نیٹ ورک کے ذریعے گوادر سے جوڑ رہے ہیں ملک بھر میں سونا، تانبہ اور لیتھیم سمیت دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے جیو لوجیکل میپنگ پروگرام شروع کر دیا ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے بعد پاکستان مائننگ میں سرمایہ کاروں کےلیے دیرپا شراکت داری کیلئے اوپن ہو گیا، ملک کو منرل کے شعبے میں عالمی مسابقت کےلیے تیار کر نا ہے۔

فورم سے خطاب میں بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیئرمین جان تھورنٹن نے کہا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں، مقامی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے فورم کے انعقاد کو بہت اہم قراد دیا۔

سونے اور تانبے کے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کے چیئرمین نے کہا پاکستان کی قیادت کی دور اندیش پالیسیاں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

معدنیات کے ذیلی کاروبار سے منسلک مقامی سرمایہ کاروں نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے بہت اہم قرار دیا۔

پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم کے دروان پاکستان اور عالمی کمپنیوں کے درمیان معدنی شعبے کی ترقی کیلئے درجنوں ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ