خلیج تعاون کونسل کا حوثیوں کیخلاف پابندیوں میں توسیع کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی (تصویر: اے ایف پی)۔
خلیج تعاون کونسل نے حوثی ملیشیا کے خلاف پابندیوں میں توسیع کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔
سلامتی کونسل نے متفقہ قرارداد کے ذریعے حوثیوں کو ڈرون اور میزائل بنانے والے پرزوں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت بھی کی تھی۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو اہم قدم قرار دیا۔
جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے لیے خلیج تعاون کونسل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
اسی دوران فرانس نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملے رکوانے کے لیے حوثیوں پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفاوورو نے کہا کہ حوثیوں کی اشتعال انگیزیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ