جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بس میں خاتون کو دھکا دینے والے کنڈیکٹر نے معافی مانگ لی

تازہ ترین
بس میں خاتون کو دھکا دینے والے کنڈیکٹر نے معافی مانگ لی

بس کے کنڈیکٹر نے خاتون کو دھکا دینے کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس کنڈیکٹر کی معافی کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

ویڈیو میں کنڈیکٹر علی رضوان نے کہا کہ خاتون سے جو سلوک کیا تھا وہ انتہائی غلط تھا، اس کے لیے شرمندہ ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بس کنڈیکٹر کے خاتون کو دھکے دینے کا نوٹس لے لیا

ویڈیو بیان میں مزید کہا گیا کہ اس واقعے پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں، توبہ کرتا ہوں کبھی بھی کسی سے ایسا رویہ نہیں رکھوں گا۔

اس معاملے کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور ڈی پی او سے بات کی تھی اور کہا تھا کہ کنڈیکٹر کو نوکری سے فارغ کرنا کافی نہیں، عوام کو دھکے دینے کے لیے نہیں رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنڈیکٹر کو پکڑ کر خاتون کے گھر لے جایا جائے، سب کے سامنے معافی منگوائی جائے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ