جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم

تازہ ترین
جاننا چاہتے ہیں سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ بابر اعظم

تصویر، فیس بک پی سی بی

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سعود شکیل ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جاننے کی کوشش کر رہے ہیں وہ نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ سب کو توقع تھی کہ پچ پر بیٹنگ کرنا مشکل ہوگا، اپنے اوپنرز کو کریڈٹ دینا چاہوں گا، ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ دھننجایا اور کوشل مینڈس بھی تعریف کے مستحق ہیں، ثاقب خان کی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی وجہ سے ثاقب پر بہت زیادہ اعتماد تھا، ان میں وکٹیں حاصل کرنے کی بھوک بھی نظر آ رہی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، سعود نروس نائنٹیز کا شکار کیوں ہو رہے ہیں جبکہ وہ دباؤ کے اہم لمحات میں لمبی اننگز کھیلنا جانتے ہیں، وہ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ پنک بال سے کھیلنے کے لیے مختلف انداز میں تیاری کرنا پڑتی ہے، مسلسل ریڈ بال سے کھیلتے ہیں، پنک بال سے 2، 3 دن کی تیاری کافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنک بال سے زیادہ پریکٹس کرنے کا موقع ملے تو یقیناً اچھی تیاری ہوگی، پنک بال سے ڈے ٹیسٹ کھیلنے کے امکان کو بھی خوش آمدید کہیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ