جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ڈنمارک کا غزہ میں سیلاب اور بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے 9 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

تازہ ترین
ڈنمارک کا غزہ میں سیلاب اور بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے 9 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

تصویر سوشل میڈیا۔

ڈنمارک نے غزہ میں سیلاب اور انسانی بحران کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 9 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کیا ہے۔

ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے 3 ملین ڈالرز اقوام متحدہ کی ایجنسی ’’انروا‘‘ کو فراہم کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 6 ملین ڈالرز ’’مقبوضہ فلسطین کے انسانی فنڈ‘‘ کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔

ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ سردی کی شدت فلسطین کے بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ سردی کے دوران غزہ میں تمام آبادی تک ضروری انسانی امداد پہنچ سکے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ