مائیک ہیسن پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کارکردگی سے مطمئن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران مائیک ہیسن نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پاکستان نے خراب روشنی میں بھی بیٹنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی، ثاقب خان نے ڈیبیو پر جس طرح پرفارم کیا، اس سے بہتر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ غازی غوری نے وکٹ کے پیچھے اچھے کیچز پکڑے، ٹیسٹ کرکٹ کنڈیشنز پر مبنی ہوتی ہے، بابر اعظم کا رواں سال ٹیسٹ میں اوسط 50 سے زائد ہے، جو سب سے زیادہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ موسم کو دیکھتے ہوئے پنک بال مستقبل میں ایک آپشن ہونا چاہیے، سیریز کے درمیان پنک بال متعارف نہیں کرائی جاسکتی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ