امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کمانڈر کا دورہ اسرائیل

امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل کرٹ رینشا تل ابیب میں اسرائیلی نیول چیف کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔
امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ کے کمانڈر وائس ایڈمرل کرٹ انتھونی رینشا نے اسرائیلی کا دورہ کیا اور اسرائیلی نیول چیف ایال ہاریل سے ملاقات کی۔
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر پانچویں امریکی بحری بیڑے کے اسرائیلی نیوی سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خلیج میں جاری آپریشنز میں شراکت داری کو مزید بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران سے جنگ میں پانچویں امریکی بحری بیڑے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق پانچویں امریکی بحری بیڑہ کا ہیڈ کوارٹرز بحرین میں ہے جہاں سے وہ خلیج فارس، بحیرہ عرب، بحیرہ احمر اور بحر ہند میں آپریشنز کی نگرانی کرتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ