امارات: ہوٹل میں جھگڑے اور ہنگامہ آرائی پر 10 ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا

جھگڑے کا ایک منظر (تصویر سوشل میڈیا)۔
امارات میں ہوٹل میں جھگڑے اور ہنگامہ آرائی پر 10 ملزمان کو مجرم قرار دے کر قید و جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے ملزمان کو 6 ماہ قید اور فی کس 3 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی۔
عرب میڈیا کے مطابق سزا مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔
11نومبر کو ہوٹل کی لابی میں یو ایف سی کے روسی فائٹر اور جارجیا کے فائٹر میں جھگڑا ہوا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق روسی مارشل فائٹر عثمان نورماگومیدوف اور ان کے ساتھیوں کا جارجیا کے فائٹر میراب ڈوالیشولی سے جھگڑا ہوا، جس کے دوران جارجیا کے 2 شہری بھی میراب کے ساتھ شامل ہو گئے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ