اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے الیکشن پروگرام کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا الیکشن پروگرام اسلام آباد ہائیکورٹ میں اگلی سماعت تک معطل کردیا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے الیکشن پروگرام سے متعلق حکم امتناع جاری کیا اور الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کر دیا اور 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 دسمبر کو اسلام اباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر رکھا تھا، بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
جنرل کونسلر کی 1125 نشستوں کے لیے 3505 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 6 ہزار 568 کاغذاتِ نامزدگی جاری کیے گئے، 1125 جنرل کونسلر کے لیے 110 خواتین امیدواروں نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔
دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021ء میں ختم ہوئی تھی، تقریباً ساڑھے 5 سال بعد 20 دسمبر کو پولنگ شیڈول تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ