جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، جھیل سیف الملوک روڈ جیپوں کیلئے عارضی طور پر بند

تازہ ترین
مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، جھیل سیف الملوک روڈ جیپوں کیلئے عارضی طور پر بند

ویڈیو گریب۔

مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی ہے، ناران، جھیل سیف الملوک، بٹہ کنڈی، بیسر اور جھیل لولوسر کے علاقے شامل ہیں جہاں برفباری ہوئی ہے۔

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشینری سڑک سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ناران بازار میں 2 انچ سے زائد برف پڑچکی ہے۔

مانسہرہ سے کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق بٹہ کنڈی، سہوچ اور ملحقہ علاقوں میں 6 انچ سے زائد برف پڑچکی ہے، جھیل سیف الملوک روڈ جیپوں کے لیےعارضی طور پر بند ہے۔

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایم این جے روڈ پر سہوچ سے آگے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے۔ عملہ اور مشینری حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ