مظفرگڑھ: رکشے اور اس کی چھت پر اسکول کے 28 کم عمر طلباء و طالبات کی سواری، ویڈیو وائرل

مظفرگڑھ میں چار، پانچ، یا 6 نہیں، بلکہ ایک ہی رکشے میں 28 کم عمر طلبا کو خطرناک انداز میں لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
رکشہ ڈرائیور نے رکشے کی چھت پر بھی بچوں کو سوار کیا، ویڈیو میں بچوں کے خطرناک انداز میں چلتے رکشے کی چھت پر بھی بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تھانہ سٹی علی پور نے رکشے میں خطرناک انداز میں بیٹھے طلباء کو اتار کر دیگر رکشوں پر گھر پہنچایا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ