خیبر پختونخوا حکومت کا جامعات کیلئے وفاق سے 18 ارب روپے گرانٹ کا مطالبہ

خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات کے لیے وفاق سے 18 ارب روپے کی گرانٹ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وفاقی سیکریٹری تعلیم کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت مالی تعاون فراہم کرے۔
مزید کہا گیا کہ وفاقی وزارت تعلیم خیبر پختونخوا کی جامعات کا مالی معاملہ فنانس ڈویژن کے ساتھ اٹھائے، فنڈنگ گیپ سے اعلیٰ تعلیم کے معیار اور غریب طلبہ کی رسائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
خیبر پختونخوا کی 34 سرکاری جامعات میں سے 26 مالی خسارے کا شکار ہیں، کے پی کی جامعات کا مجموعی خسارہ 5 ارب 60 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے، سرکاری جامعات میں تقریباً 2 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ