ناروے و اوسلو میں موسمِِ سرما کی پہلی برفباری

ناروے اور اوسلو میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری کے دوران متعدد حادثات میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
برف باری کی وجہ سے اوسلو اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے اسکول جانے والے بچوں اور دفتر جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمۂ ٹرانسپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر سیزن کی پہلی برف باری سے صبح کے اوقات میں گاڑی چلانے والوں کو مشکلات پیش آئیں کیونکہ زیادہ لوگ موسمِ گرما کے ٹائروں کے ساتھ گاڑی چلا رہے۔
برطانیہ: اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی پر غور
محکمۂ ٹرانسپورٹ اور پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے پاس اب سردیوں کے ٹائر نہیں ہیں انہیں گاڑی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔
جمعرات کی صبح اوسلو ہوائی اڈے پر برف باری کی وجہ سے بڑی تاخیر ہوئی، ناروے کی روم جانے والی پرواز 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی جبکہ کئی دیگر پروازیں بھی ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ