پاکستان و ناروے کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستانی سفیر عاصم علی خان کی پیٹر کرسچن فریلچ سے ملاقات---فائل فوٹو
ناروے میں پاکستان کے سفیر عاصم علی خان نے نارویجن پارلیمنٹ کی خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے سربراہ پیٹر کرسچن فریلچ سے دوستانہ اور تعمیری ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ناروے کے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، پارلیمانی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے مسلسل بات چیت اور ادارہ جاتی سطح پر قریبی تعلقات برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ